19 جون، 2016، 5:36 PM

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے وسطی صوبے جاوا میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے وسطی صوبے جاوا میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جزیرہ جاوا کے 16 اضلاع اور قصبوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد مکانات بھی منہدم، جبکہ کئی گھر پانی میں مکمل طور پر ڈوب چکے ہیں۔

انڈونیشیا کے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ ضلع پرووریجو متاثر ہوا جہاں 26 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ امدادی ٹیمیں سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے اور لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

News ID 1864856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha